اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا صدر رئیسی کے نام پیغام/باہمی تعاون پر آمادگی کا اعلان

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام اپنے ایک پیغام میں ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح اور انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون پر آمادگي کا اعلان
خبر کا کوڈ: ۴۹۹۹
تاریخ اشاعت: 17:28 - August 31, 2021

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا صدر رئیسی کے نام پیغام/باہمی تعاون پر آمادگی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام اپنے ایک پیغام میں ایران کے ساتھ  علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح اور انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون پر آمادگي کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں صدر رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ عالمی اور علاقائي سطح پر امن و صلح کی برقراری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران کے پاس بہترین انسانی سرمایہ اور قدرتی وسائل موجود ہیں۔ میں ذاتی طور پر ایران کے ساتھ عالمی سطح پر تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہوں۔ اقوام متحدہ کے اعلی اور گرانقدراہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں