اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر پوتین کا ماسکو میں شام کے صدر بشار اسد کا استقبال/ شامی عوام کا بشار اسد پر اعتماد

شام کے صدر بشار اسد ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر کو شامی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۴۶
تاریخ اشاعت: 14:37 - September 14, 2021

صدر پوتین کا ماسکو میں شام کے صدر بشار اسد کا استقبال/ شامی عوام کا بشار اسد پر اعتمادمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شام کے صدر بشار اسد ماسکو پہنچ گئے ہیں، جہاں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر کو شامی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ روس کے صدر پوتین نے شامی صدر کو ولادت کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالیہ انتخابات اس بات کا مظہر ہیں کہ آپ کو شامی عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اور تمام مشکلات کے باوجود شامی عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شام کے صدر اسد نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ شام اور روس کو عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ہم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کو دوبارہ آباد کرنے میں بھی نمایاں کام انجام دیا ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ روس اور شام  نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں