02 February 2025

یوکرائن کے بحران میں اضافہ / امریکہ کی یوکرائن کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش

یوکرائن میں معاملات سنبھلتے سنبھلتے پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکہ یوکرائن کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۰۷
تاریخ اشاعت: 15:47 - February 20, 2022

یوکرائن کے بحران میں اضافہ / امریکہ کی یوکرائن کو جنگ میں دھکیلنے کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں معاملات سنبھلتے سنبھلتے پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکہ یوکرائن کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یوکرائن میں بحران پیدا ہونے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مشرقی یوکرائن سے کوچ کرنے  والے شہریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے 10 ہزار روسی روبل تقریباً 130 ڈالر امدادی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ روسی صدر پوتین نے اپنے بیان میں روس کے قومی مفادات کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے یوکرائن کی سرحد کے نزدیک جنگی مشقوں کا عندیہ دیا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک یوکرائن کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم جانسن نے کہا ہے کہ یوکرائن پر حملے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں