مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ پائلٹ جنرل حمید واحدی پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے کمانڈروں اور پاکستانی فضائیہ کے سربراہ اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ پاکستانی فضائیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی حکام باہمی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ہم پاکستان کے ساتھ تمام فوجی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
جنرل واحدی نے کہا کہ آج ایرانی فوج مختلف شعبوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ایرانی فوج کو ڈرونز کی صنعت میں اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ ہم پاکستانی فضائیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں جامع تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔