16 October 2024

وائٹ ہاؤس اور ٹلرسن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور حکومت امریکہ کے بعض عہدیداروں کے درمیان رقابت مزید بڑھتی جا رہی ہے اور امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنی وزارت کے امور میں ہونے والی مداخلت پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷
تاریخ اشاعت: 23:40 - February 27, 2018

وائٹ ہاؤس اور ٹلرسن کے درمیان کشیدگی میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنے کردار کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جراڈ کوشنر اور امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مک مسٹر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے چار وزیر خارجہ نہیں ہو سکتے۔

ٹلرسن نے کہا کہ کوشنر فلسطین اور اسرائیل سے متعلق امور کے انچارج ہیں مگر بعض اوقات وہ میکسیکو اور چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے بارے میں مداخلت کرنے لگتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دفتر کے سربراہ جان کیلی نے بھی خارجہ پالیسی کے مسائل کے حوالے سے کوشنر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے درمیان اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گئے ہیں کہ ٹلرسن مستعفی ہونے کے بارے میں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ ان کی جگہ پر کسی اور کے انتخاب کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں