مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر ماسکو نے پابندیاں لگائیں تو مغربی ممالک کو سخت مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ پابندیاں لگانے سے متعلق ہم بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں جو مغربی ممالک میں بہت شدت سے محسوس کی جائیں گی۔
وزارت خارجہ کے شعبہ اقتصادی تعاون کے ڈائریکٹر دمتری بریچیفسکی نے بتایا کہ روس کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں بہت خطرناک ہونگی جو مغربی ممالک کو جھنجھوڑ دیں گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو روسی تیل اور توانائی کی دیگر درآمدات پر فوری پابندی عائد کر دی تھی۔
اس سے قبل، روس نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خام تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔