16 October 2024

روسی صدر کی ٹی وی پر جاری تقریر کی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں

روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱۶
تاریخ اشاعت: 18:31 - March 19, 2022

روسی صدر کی ٹی وی پر جاری تقریر کی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدرولادیمیرپوتین کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولایمیر پوتین ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کریمیا کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کی تقریر کی  براہ راست نشریات بند ہوگئیں۔ روسی حکام کا کہنا تھا کہ صدرکی براہ راست تقریرتکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی جسے فوری بحال کردیا گیا۔

صدرپوتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ  یوکرائن پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکہ یوکرائن کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرائن میں غالب رہے گا۔روس یوکرائن میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں