اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے 3 روزہ جنگ بندی کو سعودی عرب نے نظر انداز کردیا

سعودی عرب کی امریکہ و اسرائیل نواز جارح اور ظالم حکومت نے یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے 3 روزہ جنگ بندی کونظر انداز کرتے ہوئے یمن پر ہوائي حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی فورسز نے 3 روزہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا.
خبر کا کوڈ: ۵۲۳۳
تاریخ اشاعت: 18:41 - March 28, 2022

یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے 3 روزہ جنگ بندی کو سعودی عرب نے نظر انداز کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ و اسرائیل نواز جارح اور ظالم حکومت نے یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے 3 روزہ جنگ بندی کونظر انداز کرتے ہوئے یمن پر ہوائي حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی فورسز نے 3 روزہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا.

یمنی فورسز اور قبائل کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی  سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے کردیئے۔

سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں یمن کے دارالحکومت صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل نے اس شرط پر سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے فضائی حملے اور یمن کی ناکہ بندی بند ختم کردے جبکہ غیر اپنی اتحادی افواج کو یمن سے نکال لے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں دو روز قبل سعودی عرب کے اندر 16 اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں جدہ کی آئل ریفائنری بھی شامل تھی جو آگ میں جل کر تباہ ہوگئی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں