اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۵
تاریخ اشاعت: 16:09 - April 14, 2022

امریکہ کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ہیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ امریکہ کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔ پاکستان کے سابق وزير اعظم عمران خان نے امریکہ پر پاکستان کی جمہوری حکومت کو گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اغیار کی مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں