16 October 2024

ایران کی فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونیوں کے جرائم ان کی کمزوری اور ناتوانی کا مظہر ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۸
تاریخ اشاعت: 15:06 - April 16, 2022

ایران کی فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے فلسطینوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونیوں کے جرائم اور مظالم ان کی کمزوری اور ناتوانی کا مظہر ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے روزہ دار نمازیوں کو اپنی جارحیت اور  بربریت کا نشانہ بنایا ۔ سعید خطیب زادہ نے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کو صہیونیوں  کی شکست ، کمزوری اور ناتوانی کا مظہر  قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نہتے نماز گزاروں کو اپنے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا کر اپنی کھوکھلی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

خطیب زادہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں  اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے سے باز رکھیں اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں