16 October 2024

بعض عرب حکمرانوں کی خيانت اور غداری کے باوجود مسئلہ فلسطین زندہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ نے عالمی یوم کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین ابھی تک زندہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴۲
تاریخ اشاعت: 20:09 - April 26, 2022

بعض عرب حکمرانوں کی خيانت اور غداری کے باوجود مسئلہ فلسطین زندہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ نے عالمی یوم کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین ابھی تک زندہ ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے دائمی و مستقل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے رمضآن المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں منسوب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی عوام ، امت مسلمہ اور بین الاقوامی حریت پسند اداروں کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں پر بھر پور شرکت کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی جد و جہد کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی عوام کے اسرائيل کے خلاف تحریک اس بات کی دلیل ہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے اور اسرائیلی کی غاصب حکومت پہلے سے کہیں زيادہ کمزور اور فلسطینی عوام پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہوچکے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل کا زوال قریب پہنچ گیا ہے اور فتح و کامیابی فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں