16 October 2024

بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۸۷
تاریخ اشاعت: 23:24 - May 07, 2022

بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر صہیونیوں کے دوبارہ وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت روبزوال ہے اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا فلسطینی عوام کا قانونی ، جائزاور فطری حق ہے۔

خطیب زادہ نے بعض عرب اور مسلمان حکومتوں کیطرف سے اسرائیل کی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مسلمان حکومتوں کے اس اقدام سے فلسطینیوں پر ظلم کرنے کے سلسلے میں  اسرائيل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو متحد اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں