اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی حکومت اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری

افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۱
تاریخ اشاعت: 13:58 - May 19, 2022

پاکستانی حکومت اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ مذاکرات میں متعلقہ موضوعات پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے مختصر عرصے کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت امن کے قیام کے ارادے سے خلوص نیت سے کوشش کر رہی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کامیابی سے ہم کنار ہو۔

افغان امارت اسلامیہ دونوں فریقین حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان سے ایک دوسرے کے لیے نرمی اور برداشت کی امید رکھتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں