مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پلاسٹکی گولیاں فائر کیں اور اشک آور گیس سے استفادہ کیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونیوں کے ایک گروپ نے نابلس کے ایک گاؤں میں ایک فلسطینی کے گھر پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے کہ جبکہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔