16 October 2024

ایران اور تاجیکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجیکستان کے صدور کی موجودگي میں ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۸۶
تاریخ اشاعت: 16:07 - May 30, 2022

ایران اور تاجیکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور تاجیکستان کے صدرامام علی رحمان کی موجودگي میں ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سیاحتی ، ٹرانسپورٹ او ردیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کل رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں آج انھوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں