مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسرائيل کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی توہین و بے حرمتی اور فلسطینیوں پراسرائيل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے فلسطینی عوام کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام نے مسلمانوں کے قبلہ اول کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ پر زوردیا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھر پور مدد کریں ۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی تنظيمیں مسجد الاقصی کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ خطیب زادہ نے عالمی اداروں اور برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو مسجد الاقصی پر حملہ کرنے سے باز رکھیں ۔