مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 22 ویں صوبائی سفر پر صوبہ مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز پہنچ گئے ہیں۔ صدر رئیسی کا تبریز ايئر پورٹ پر صوبہ کے گزرنر ، صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور پارلیمنٹ میں صوبہ کے نمائندوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس سفر میں کابینہ کے بعض وزراء بھی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی تبریز پہنچنے کے بعد صوبہ کے ایک ضلع کے اچانک دورے پر روانہ ہوگئے۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کے علاوہ صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ترقیاتی امور کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ صدر رئيسی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے نام تمام پراجیکٹوں کو تکمیل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔