اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیے

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکمنستان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینےاورعملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۵۳
تاریخ اشاعت: 23:18 - June 16, 2022

باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکمنستان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینےاورعملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے اور یہ پالیسی صحیح اور درست ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے سیاسی اور اقتصادی تعاون میں موجودہ موانع کو دور کرنے کے لئے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایران اور ترکمنستان کے باہمی تعلقات کے فروغ میں بعض طاقتیں مخالف ہیں لیکن ہمیں ملکی مفادات کی روشنی میں ان رکاوٹوں کو برطرف کرنا چاہیے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشنوں کو فعال کردار ادا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشنوں کو سنجیدگي کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں صدر رئيسی بھی موجود تھے۔ ترکمنستان کے صدر بردی محمد اوف نے دورہ ایران پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے اور ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو مطلوبہ سطح تک پہنچانے کی تلاش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکمنستان کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں فروغ پارہے ہیں جن میں گیس ، بجلی اور حمل و نقل کے شعبے بھی شامل ہیں۔ ترکمنستان کے صدر نے ایران اور ترکمنستان کے 30 سالہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی حمایت پر جنابعالی ، ایرانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں