مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عوامی جہادی گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف معاہدے کے لئے پیغام بھیجتا ہے اور دوسری طرف پابندیاں عائد کرتا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت امریکہ کو تاریخي شکست ہوئی ہے اور امریکہ کی حقیقی شکست یہ ہے کہ انقلاب اسلامی ترقی اور پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور پہلے کی نسبت بہت قوی اور مضبوط ہوگیا ہے جبکہ امریکہ پہلے کی نسبت بہت ہی کمزور اور عالمی سطح پر الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ آج دنیا میں امریکہ پستی اور اضمحلال کی سمت بڑھ رہا ہے۔ امریکہ عہد شکن ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ سے اعتماد اثھ گيا ہے۔ امریکہ ایک طرف معاہدے کے لئے پیغام ارسال کرتا ہے اور دوسری طرف ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرتا ہے۔ صدر رئسی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو ایران نے حکمت عملی کے ساتھ ناکام بنادیا ہے اور دوسرے ممالک کے خلاف بھی امریکی پابندیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہیں۔
صدر رئیسی نے عوام کے جہادی گروہوں پر زوردیا کہ وہ اپنی جد وجہد اور کوششوں میں اضافہ کریں۔ کیونکہ جہادی کوششوں سے دشمن مایوس ہوتا ہے اور اس کی تمام کوششیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجاتی ہیں۔