اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تحریک طالبان پاکستان کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۴
تاریخ اشاعت: 16:13 - June 19, 2022

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تحریک طالبان پاکستان  کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز قبل مذاکرات ہوئے تھے، ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ قبل ازیں پاکستانی طالبان غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے باعث حملوں کا سلسلہ رکا ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملے میں جلد از جلد کو ئی پیشرفت ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج پر تحریک طالبان پاکستان کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں