اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
ایرانی وزیر خارجہ:

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۸۷
تاریخ اشاعت: 18:29 - June 23, 2022

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹویٹر میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے جلد نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہم دونوں نے صوابدیدی اور بیرونی پابندیوں کے ناجائز اور غیر قانونی  ہونے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لاوروف اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات تہران پہنچ گئے اور صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں