16 October 2024

امریکہ کی جانب سے شامی مسلمانوں کی نسل کشی

سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں، شام میں پراکسی وار بند کریں، اقوام متحدہ شام میں جنگ بندی کی قرارداد پرعمل یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۱
تاریخ اشاعت: 23:50 - March 01, 2018

امریکہ کی جانب سے شامی مسلمانوں کی نسل کشیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ شام میں بیرونی مداخلت فساد کا سبب ہے، امریکہ اسرائیل کو خطے کا تھانیدار بنانے کے لئے مشرق وسطی کے مسلم ممالک کو تباہ کر رہا ہے، عالمی سازشوں کے ذریعے وحدت امت کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطین، کشمیر اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالم اسلام قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔

دوسری جانب جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکہ کی جانب سے شامی مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالمی امن کے ٹھیکیدار شام میں بہتے لہو پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اقتدار اور وسائل پر قبضے کی جنگ میں شام کو کھنڈر بنایا جا رہا ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان شام میں بھڑکتی آگ کو بجھانے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، شام میں جاری قتل عام کے خلاف جمعہ 2 مارچ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، جماعت اہلسنت 2 مارچ کو ملک بھر میں شامی بچوں کے قتل عام پر احتجاجی مظاہرے کرے گی اور جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ شام میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد کافی نہیں ہے، شام کی خانہ جنگی کا مستقل حل تلاش کیا جائے،  پاکستانی مسلمان، شام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں