ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان کی جانب سے مسترد

پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5613
تاریخ اشاعت: 30 June 2022 - 18:03 - 21September 2643

ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان کی جانب سے مستردمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مبینہ طورپرگستاخانہ بیانات کے ردعمل میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قتل کرنے والے دونوں افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں بھارتی شہریوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سے ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں