اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
شام کے وزیر خارجہ کی صدر رئیسی سے ملاقات؛

شام کی تمام سرحدوں پر ملکی افواج کا کنٹرول لازمی ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ضروری ہے کہ شام کی مسلح افواج ملک کی تمام سرحدوں کا کنٹرول حاصل کریں اور شام کی ملکی سالمیت کا بھی احترام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۹۱
تاریخ اشاعت: 18:44 - July 21, 2022

شام کی تمام سرحدوں پر ملکی افواج کا کنٹرول لازمی ہے، آیت اللہ رئیسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے تہران میں دن شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی اور شام کے عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ مستقبل شامی عوام کے حق میں ہوگا اور شامی عوام کا صبر اور پائیداری اس ملک اور خطے کے روشن مستقبل کی وجہ بنے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا جیسے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ کو شام سےنکلنا ہوگا۔ فرات کے مشرق سمیت پورے خطے سے امریکی انخلا ہی مغربی ایشیا کے مسئلے کا بنیادی اور اساسی راہ حل ہے۔  

ابراہیم رئیسی نے بعض ملکوں کی تشویش دور کرنے کے حوالے سے کہا کہ لازمی ہے کہ شام کی مسلح افواج کو ملک کی تمام سرحدوں کا کنٹرول حاصل ہو اور شام کی ملکی سالمیت کا بھی احترام کیا جانا چاہئے۔ اس مسئلے سے لاپروائی مختلف خطرات پیدا کرے گی۔ 

شام کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے صدر کو اپنے ملک کے صدر بشار اسد کا سلام پہنچایا اور شام کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر وضاحت پیش کی اور شام کے مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے اپنی حکومت کی مختلف پالیسیوں کا ذکر کیا۔ 

شام کے وزیر خارجہ نے آستانہ عمل کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کے نتائج پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر اور رہبر انقلاب اسلامی کے نظریات تہران اور دمشق کے مابین باہمی اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں