16 October 2024

ایران اور حزب اللہ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ثمرات کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ یمنی قوم اور فلسطین، عراق، شام، ایران اور حزب اللہ میں امت کے حریت پسندوں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ثمرات، اس پر اعتماد اور حسنِ عاقبت کا ایک اعلی نمونہ پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۳۸
تاریخ اشاعت: 18:51 - August 01, 2022

ایران اور حزب اللہ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ثمرات کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی نے نئے ہجری سال اور محرم الحرام کی آمد پر ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں حزب اللہ اور اس کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو بھی اس تحریک کے چالیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے سراہا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری امت اسلامی کی تاریخ ہجرت نبوی ﴿ص﴾ پر قائم ہے جس نے اس دور میں مسلمانوں کو تمام ملتوں کے درمیان سب سے اونچے مقام پر کھڑا کیا۔ ہجرت نبوی نے اسلامی امت کو انسانی تہذیب و تمدن کے صحیح ماڈل کا معیار پیش کیا۔ 

انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی امت ہجرت نبی سے درس لیتے ہوئے دشمن کفار اور منافقین کی تمام ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ منافقین کی کوشش ہے کہ امت کو مکمل وابستگی کی جانب دھکیل دیں اور اس مقصد کے لئے انہوں نے اسرائیل کے ساتھ رابطوں کو معمول پر لانے کا عنوان اٹھایا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ منافقین نے مکة المکرمہ، مدینہ منورہ، بیت اللہ الحرام اور عرفات میں حج کے مناسک کی حرمت کے تقدس کو پائمال کیا ہے۔ یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ مسلمانوں کو مقدسات کی حرمت اور اپنی شرافت توہین کو قبول کرنے پر مائل کریں بالکل ایسے ہی جیسے کہ مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کے متعلق انہوں نے یہ کام انجام دیا ہے۔  

سید عبد الملک الحوثی کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ایک ایمانی اور بنیادی فرض ہے جو امت اور دین و دنیا کی عزت اور ان کی آزادی اور کرامت کے لئے ہے۔

در ایں اثنا انہوں نے کہا یمنی قوم اور فلسطین، عراق، شام، ایران اور حزب اللہ میں امت کے حریت پسندوں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ثمرات، اس پر اعتماد اور حسنِ عاقبت کا ایک اعلی نمونہ پیش کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں