مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاوو لی جیان نے پیر کے دن اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی حکام کو خبردار کیا کہ اگر ان کے ملک کے ایوان نمائندگان کی سربراہ نانسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج بیکار بیٹھی نہیں رہے گی۔
رویٹرز کے مطابق لی جیان کا کہنا تھا کہ پلوسی کیونکہ امریکی ریاست کی تیسری بڑی شخصیت ہیں، ان کے دورہ تائیوان کے فاش سیاسی اثرات نکلیں گے۔
چین حکام کے انتباہات اور دھمکیوں کے بعد نانسی پلوسی کے دفتر سے ایک بیان جاری ہوا تھا جس میں ان کے مشرقی ایشیائی ممالک سنگاپور، ملیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کا ذکر تھا جبکہ بیان میں تائیوان کے دورے کا کہیں ذکر موجود نہیں تھا۔
در ایں اثنا جمعے کے روز امریکی وفد کے مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے کے آغاز کا اعلان ہونے اور ممکنہ طور پر اس وفد کے دورہ تائیوان کے پیش نظر چین کی مسلح افواج نے جنوبی چین کے سمندر میں بحری فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔
اس سے ایک دن پہلے بھی چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب جو بایڈن سے ویڈیو کال میں بات کرتے ہوئے امریکی کی چین میں مداخلت پسندانہ پالیسی اور نانسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے متعلق خبردار کیا تھا اور آگ سے نہ کھیلنے پر زور دیا تھا۔
دوسری جانب تائیوان کے ایک ٹی وی چینل TVBs کے صحافی نے ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نانسی پلوسی آج رات تائیوان پہنچیں گی اور انہیں یہ خبر باوثوق ذرائع سے حاصل ہوئی ہے۔