16 October 2024

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان کے ممتاز عالم دین کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبریں موصول ہوئیں، جو انتہائی تکلیف دہ گھڑی ہے۔ایام محرم الحرام میں اور دکھی عوام کی خدمت کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہونا فضیلت کا مقام ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۵۰
تاریخ اشاعت: 17:55 - August 03, 2022

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں جاری پاک آرمی کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار اور آرمی افسران اور عملہ کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی پر خطر صورت حال میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران خدمات انجام دیتے افسران و عملہ شہادت کے درجے پر فائز ہوا جو یقیناً لائق تحسین ہے۔ البتہ شہدا کے خانوادوں کے لئے یہ انتہائی غم و الم کی کیفیت ہے ہم شہدا کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایام محرم الحرام میں اور دکھی عوام کی خدمت کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہونا فضیلت کا مقام ہے۔

آرمی ہیلی کاپٹر کی امدادی آپریشن کے دوران حادثہ کا شکار ہونے بارے خبر کو قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انتہائی غمگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اپنی بساط کے مطابق خدمات انجام دے رہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی جس حد تک اور جتنی جلدی مدد و تعاون ممکن ہوسکے اسے لازمی طور پر انجام دینا ضروری ہے، انہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر خدمات انجام دے رہا تھا کہ اچانک اس کے لاپتہ ہونے کی پہلے اطلاع اور پھر ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبریں موصول ہوئیں، جو انتہائی تکلیف دہ گھڑی ہے۔ایام محرم الحرام میں اور دکھی عوام کی خدمت کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہونا فضیلت کا مقام ہے۔

انہوں نے کور کمانڈر 12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ستی، 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اور چیف نائیک مدثر کی شہادت پر ان کے خانوادوں اور پاک آرمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کے ساتھ ان کی عوامی خدمت کے دوران درجہ شہادت پر فائز ہونے کو عظیم رتبہ قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں