16 October 2024
پزشکیان کی شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات؛

شہید سلیمانی جہاد فی سبیل اللہ کا عملی نمونہ تھے

نومنتخب ایرانی صدر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہید سلیمانی جہاد کا عملی نمونہ اور کرسی اقتدار کی ہوس سے پاک تھے۔
خبر کا کوڈ: ۵۸۰۴
تاریخ اشاعت: 16:04 - July 20, 2024

ڈیفپریس  مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

شہید سلیمانی جہاد فی سبیل اللہ کا عملی نمونہ تھے

اس موقع پر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ شہید سلیمانی نے پوری عمر قوم کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے متعدد مرتبہ کہا کہ میری جان ہزار بار ایرانی قوم پر قربان ہو۔ وہ قومی اور امت مسلمہ کا درد رکھتے تھے اور فکری طبقات سے بالاتر رکھ کر عوام پر نظر رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اتحاد اور وحدت کے داعی تھے۔ نہ کسی سے تنازع تھا اور نہ کسی کو نظر انداز کرتے تھے۔ ہمیں بھی شہداء کی پیروی کرتے ہوئے ملک کی مشکلات حل کرنے کے لیے اتحاد اور ہمدلی سے کام کرنا ہوگا۔

پزشکیان نے کہا کہ شہید سلیمانی مجاہدت کا نمونہ تھے۔ انہوں نے کبھی اقتدار اور کرسی کہ خواہش نہیں کی۔ نئی حکومت کی خواہش ہوگی کہ خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کرے تاکہ شہداء کے سامنے سرخرو ہوجائے۔

ملاقات کے دوران شہید سلیمانی کے اہل خانہ نے کہا کہ عوام نئی حکومت سے یہی چاہتے ہیں کہ مقاومتی بلاک کی حمایت اور شہداء کو راہ کو جاری رکھے۔ اس مقصد کے لئے شہداء کی ارواح طیبہ حکومت کی مدد کریں گی۔

اس موقع پر شہید سلیمانی کے اہل خانہ نے نومنتخب صدر کو یادگاری پورٹریٹ پیش کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں