مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بیپن راوت کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان، ایک غیر ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے تمام ممالک اپنے احساس ذمہ داری کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہندوستان ہمیں اشتعال دلانا چاہتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اور ہم اپنے دعوے کو ثابت کرنے لیے تیار ہیں۔
اس سے پہلے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ناقابل انکار حقیقت ہے۔
جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہندوستان کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت ہی ہے۔
پیغام کا اختتام/