16 October 2024

صیہونی ایران کے سامنے بے بس

خاتم‌الانبیاء بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہنیوں کو ایران کی طاقت کا علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایران سے مقابلے کے کس حد تک نقصانات ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۷۰۴
تاریخ اشاعت: 13:37 - March 11, 2018

صیہونی ایران کے سامنے بے بسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌ الانبیاء بیس کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے آج صبح تہران میں علاقے کی صورتحال سے متعلق ہونے والی نشست میں کہا کہ ایران نے علاقے میں داعش کو شکست دے کر شام اور عراق میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فوجی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔

جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ امریکہ بحران پیدا کرنے اور  صیہونی حکومت کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے جس دلدل میں گر گیا ہے دن بدن اس میں دھنستا  چلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران کے خلاف عربی،عبری اور مغربی اتحاد کی تشکیل سے فلسطین کے مسئلے کو جوعالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے فراموش کیا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں