اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

پاکستان کےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی اور افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۴
تاریخ اشاعت: 9:21 - March 18, 2018

پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے بارے میں اپنے ملک کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ افغانستان میں  قیام  امن سے براہ راست پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹوں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم غیر متوقع دورے پر واشنگٹن گئے ہیں اور امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ان کی ملاقات بھی پاکستان کی درخواست پر انجام پائی ہے۔

امریکہ میں دونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ چلے آرہے ہیں۔امریکی صدر نے اپنی افغان پالیسی کا اعلان کرتے وقت پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں