16 October 2024

دفاعی تعاون میں توسیع پر تہران اور اسلام آباد کی تاکید

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے تہران اور اسلام آباد کے تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے دفاعی تعاون کی توسیع علاقائی امن و استحکام میں مددگار واقع ہو گی۔
خبر کا کوڈ: ۸۹
تاریخ اشاعت: 13:00 - January 17, 2018

دفاعی تعاون میں توسیع پر تہران اور اسلام آباد کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع نے منگل کو تہران میں پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک، مشترکہ سرحدوں کے علاوہ مشترکہ تاریخی، ثقافتی، اور دینی اقدار کے حامل ہیں، کہا کہ پاکستان ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص مقام رکھتا ہے۔

بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے لئے امریکہ کے مجرمانہ عزائم واضح ہو چکے ہیں اور امریکہ و اسرائیل علاقے میں خطرناک ترین دہشت گردی کے حامی ہیں۔ انھوں نے علاقے کے ملکوں میں باہمی تعاون کو امریکی دباؤ سے باہر نکلنے کا مناسب طریقہ قرار دیا اور کہا کہ شام اور یمن کے بحران کو صرف سیاسی طریقے سے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے بھی علاقے میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے سرحدوں پر مشترکہ مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور پاکستان کے دفاعی تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں