16 October 2024

اسرائیلی جیلوں میں بند درجنوں فلسطینیوں کو موت کا خطرہ

سرطان میں مبتلا درجنوں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بنیادی طبی سہولتوں کے فقدان اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۱۷
تاریخ اشاعت: 23:37 - March 28, 2018

اسرائیلی جیلوں میں بند درجنوں فلسطینیوں کو موت کا خطرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق قیدیوں سے متعلق فلسطینی عہدیدار عیسی قراقع نے بتایا کہ اس وقت سرطان میں مبتلا پچیس فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جبکہ درجنوں دیگر دل کے عارضے اور دوسری جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جیل سے گزشتہ دنوں رہائی پانے والا ایک فلسطینی، سرطان کے نتیجے میں شہید ہوگیا ہے۔

قیدیوں کے امور کے فلسطینی عہدیدار نے اسرائیل کو مذکورہ فلسطینی  کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن یوسف کو اسرائیلی جیل میں سرطان میں مبتلا کیا گیا تھا۔

ادھر فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کریں۔کہا جارہا ہے کہ اس وقت ایک سو پچاسی بیمار فلسطینیوں کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں