اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشتگردی کے حامی ممالک امریکہ کو بھتہ دیتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے حامی اور علاقائی امن کو متاثر کرنے والے ممالک امریکہ کو اربوں ڈالر بھتے کے طور پر دیتے ہیں جن کا یہی مقصد ہے کہ امریکہ ان کی جارحانہ اور غیرتعمیری پالیسیوں کی حمایت کرے.
خبر کا کوڈ: ۹۱۹
تاریخ اشاعت: 23:50 - March 28, 2018

دہشتگردی کے حامی ممالک امریکہ کو بھتہ دیتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر  کمال خرازی نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے بعض ممالک اور امریکہ دوسرے ممالک من جملہ افغانستان میں دہشتگردوں  کو منتقل کر رہے ہیں جبکہ ایران دہشتگردوں کے گھیرے کے باوجود محفوظ ملک ہے اس لئے کہ ایرانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ایران اپنے پاوں پر کھڑا  ہے اور ایرانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر حال میں تیار ہے.

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ علاقائی مسائل ومشکلات کے حل اور استحکام کی برقراری کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے شام وعراق کے لئے ایران کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق میں دہشتگردوں کی شکست کے بعد وہ دوسرے روپ میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے افغانستان،شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کونا امن کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی  کل کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں