16 October 2024

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا ذمہ دار امریکہ، بروجردی

ایرانی پارلمینٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے حق واپسی ریلی میں شریک فلسطینیوں کے قتل عام سے متعلق وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اس قسم کے جرائم کا پہلا ملزم خود امریکہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۸۴
تاریخ اشاعت: 17:36 - April 02, 2018

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا ذمہ دار امریکہ، بروجردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامت و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت، امریکہ کی مرضی کے بغیر کسی جرم کا ارتکاب نہیں کر سکتی، کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر کے صیہونی حکومت کوجرائم کے ارتکاب کی مزید شہ دلائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے اس قتل عام نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن اسرائیل ہے اور اس کی حمایت کرنے والے بھی صیہونیوں کے جرائم میں شریک ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں