16 October 2024

غزہ میں تیسرے روز بھی مظاہرے

واپسی ملین مارچ کے تیسرے روز بھی غزہ میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب لندن اور واشنگٹن میں بھی لوگوں نے اسرائیل کے مخالف مظاہرے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۱
تاریخ اشاعت: 23:35 - April 02, 2018

غزہ میں تیسرے روز بھی مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق اتوار کے روز بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے داغے جس کی زد میں آکر تین فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ اشک آور گیس کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں نے جمعے کے روز یوم الارض کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے حق کے لیے وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے تھے جس پر غاصب صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی بربریت میں سترہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہو گئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیکڑوں جنگ مخالفین نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی بربریت کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غاصبانہ قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جنگ مخالف امریکی نوجوان لڑکی ریچل کوری کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جسے سن دو ہزار تیرہ میں اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت بلڈوزر سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ انہیں غزہ میں ایک فلسطینی کا گھر مسمار کرنے سے روک رہی تھی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ میں آئندہ چند روز کے دوران اسرائیل کے خلاف مزید ایسے مظاہرے کیے جائیں گے۔

ادھر لندن میں سیکڑوں لوگوں نے مظاہرے کر کے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ مظاہرے میں شہری اور انسانی حقوق کے حامیوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین برطانوی بینکوں اور کمپنیوں سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایسا ہی ایک مظاہرہ لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے بھی کیا گیا جس میں شریک لوگ فلسطینیوں کے واپسی کے حق کی حمایت مین نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں بند تمام فلسطینیوں خاص طور سے کم سن بچوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت بند کر دے تاکہ فلسطینوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ روکا جا سکے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں