اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

استقامت کا جذبہ صیہونی حکومت کی وحشت کا باعث ہے، ایرانی اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ استقامت، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں موثر طریقہ ہے، کہا ہے کہ اسلامی معاشروں میں استقامت کے بڑھتے ہوئے جذبے سے صیہونی حکومت بہت گھبرائی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۸
تاریخ اشاعت: 9:37 - January 24, 2018

استقامت کا جذبہ صیہونی حکومت کی وحشت کا باعث ہے، ایرانی اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں غزہ استقامت کے مظہر کے زیرعنواں آٹھویں کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع کرنا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔

انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مختلف جرائم منجملہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت، علاقے میں ایک فتنہ ہے جس کے مقابلے میں پائیدار استقامت جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران صیہونی حکومت نے کئی ایرانی ایٹمی سائنسدانوں اور شخصیات کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناکر انہیں شہید کیا ہے  

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں