مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کئے گئے صہیونی ریاست کے قانون کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی عرب اقلیت کے خلاف امتیازی قانون قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تمام ملکوں پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات سے باز رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے فلسطین اسرائیل تنازعہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل مستقل امن کا واحد راستہ ہے جو تمام مسائل کا حل ہے۔