مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار ہاآرتز نے لکھا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسلسل دوسرے دن غزہ میں حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کے ٹھکانے پر بمباری کی-
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں- صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو بھی غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کے سرچنگ ٹاور پر حملہ کیا تھا-
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اکثر و بیشتر اس طرح کے حملے کر کے فلسطینی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتے رہتے ہیں-
دوسری جانب غرب اردن، بیت المقدس، غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں نے مسلسل نویں جمعے کو بھی بیت المقدس کے بارے میں امریکا کے فیصلے کے خلاف یوم غضب منایا۔
بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے بعد غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں اور اس دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن کے دوران متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔
پیغام کا اختتام/