16 October 2024

یمن پر سعودی جارحیت 31 شہید

یمن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یمن کے صوبے الحدیدہ کے الکوعی علاقےپر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں 31 یمنی شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۷۲
تاریخ اشاعت: 20:52 - August 24, 2018

یمن پر سعودی جارحیت 31 شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے ہیں۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مہاجرین کی دو گاڑیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 31 یمنی شہید ہو گئے۔ 9 اگست کو بھی سعودی عرب نے یمن کے صوبے صعدہ کے ضحیان علاقے میں اسکول کی بس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 55  بچے شہید اور 77 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں