اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عمران خان کے بیان پرامریکا کا سخت رد عمل پاکستانی امداد منسوخ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سےامریکہ کے سامنے نہ جھکنے کے بیان پر امریکہ نے پاکستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی امداد منسوخ کردی۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۵۵
تاریخ اشاعت: 16:17 - September 02, 2018

عمران خان کے بیان پرامریکا کا سخت رد عمل پاکستانی امداد منسوخمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے کیا۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امداد حاصل کر سکتا ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں اور پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز واضح لفظوں میں کہا تھا کہ پاکستان کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں