مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں میئروں کی تیسری قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بلیک واٹر کمپنی کو جنگ میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی و صیہونی کمپنی بلیک واٹر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
اس سے قبل افغانستان کے مختلف اراکین پارلیمنٹ منجملہ پارلیمانی اسپیکر فضل ہادی مسلم یار نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ یہ بات تجربے سے ثابت ہو چکی ہے کہ افغانستان میں فوجی طریقے سے امن قائم نہیں کیا جاسکتا اور افغانستان میں بلیک واٹر کمپنی کے آلہ کاروں کی موجودگی سے ملک میں بدامنی مزید بڑھے گی۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی خبردار کیا تھا کہ افغان جنگ کو بلیک واٹر کمپنی کے سپرد کئے جانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلیک واٹر کمپنی نے عراق میں بہت زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ہزاروں بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/