اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

گیارہ مہینے میں 300 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت

بیت المقدس میں صیہونی فلسطینی امور کے ریسرج سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کو جب سے صیہونی حکومت کا دارالحکومت اعلان کیا گیا ہے اس وقت سے اب تک تین سو سے زائد فلسطینی صیہونی فوجیوں کو ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۳۲
تاریخ اشاعت: 21:36 - November 01, 2018

گیارہ مہینے میں 300 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس کو جب سے صیہونی حکومت کا دارالحکومت اعلان کیا گیا ہے جب سے اب تک تین سو سولہ، فلسطینی صیہونی فوجیوں کو ہاتھوں شہید ہوئے ہیں جن میں اڑسٹھ بچے شامل ہیں۔

اس مرکز نے فلسطین کی خودمختار انتظامیہ سے وابستہ تنظیموں اور قانونی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر تل ابیب کے حکام کے خلاف قانونی کارروائی اور انھیں سزا دلانے کا اقدام کریں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے علاقائی و عالمی سطح پر کی جانے والی وسیع مخالفتوں کے باوجود چھے دسمبر دو ہزار سترہ کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیت المقدس کہ جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول واقع ہے فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسی بنا پر مسلمانوں میں اس شہر کو خاص مقام حاصل ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں