16 October 2024

امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے امریکہ کے شرمناک منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۵۶
تاریخ اشاعت: 20:42 - January 14, 2019

امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے اس ناپاک منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے بیت المقدس شہر کو غاصب صیہونی حکومت کے سپرد کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملکوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا بھی حق نہیں ہو گا اور صرف غرب اردن اور غزہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت بنیں گے۔

رام اللہ میں کئے جانے والے مظاہرے میں سینچری ڈیل منصوبے کا مقابلہ اور فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

فلسطینیوں نے اعلان کیا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

اس طرح کا بڑا مظاہرہ غزہ میں کیا گیا جہاں فلسطینیوں نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی مذمت کی اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کبھی اس شرمناک منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں