اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر حسن روحانی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

صدر ایران ڈاکٹرحسن روحانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زندگی کی بحالی اور متاثرین کی واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۳۶
تاریخ اشاعت: 16:52 - April 20, 2019

صدر حسن روحانی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ لرستان میں کرائسیس مینیجنمٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کے فورا بعد صدر حسن روحانی نے سیلاب سے متاثرہ شہر پلدختر کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

صدر نے کہا کہ صوبے لرستان کے شہر پلدختر کو حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے لہذا اس شہر کی نئی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کی فوج واقعات میں سرگرم عمل ہوتی ہیں مگر اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص حالیہ سیلاب میں ہماری مسلح افواج نے اپنی ذمہ داری سے زائد کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیلاب کے دوران دفاع مقدس کی طرح ایرانی قوم، سپاہ پاسداران، رضاکار فورس اور ہلال احمر کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی  کا شاندارجلوہ پیش کیا گیاقابل ذکر ہے کہ ایران میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے چالیس ہزار ارب ریال نقصانات کے علاوہ چھیتر افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔پیغام کا اختتام/

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں