16 October 2024

امریکا، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں: علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں، اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کی بقا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۸۲
تاریخ اشاعت: 17:13 - April 29, 2019

امریکا، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں: علامہ راجہ ناصر عباسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لئے شیعہ سنی اتحاد اشد ضروری ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں، اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کی بقا ہے ، اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جائے گا، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان میں اتحاد کی فضا کو عام کرنے میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار قابل تعریف ہے، اس وقت پاکستان عالمی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے، عالمی طاقتیں اپنے ایجنڈوں کے ذریعے ملک کے حالات کو بگاڑ رہی ہیں، دیگر رہنمائوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کیخلاف کردار دنیا تسلیم کررہی ہے، عالم اسلام میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، مشیر وزیراعلیٰ جاوید اختر انصاری، علامہ اقتدار حسین نقوی، اسد عباس نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ قاضی نادر حسین علوی،شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ مدثر محمود، رانا فراز نون، سلیم عباس صدیقی، رائو عارف رضوی نے خطاب کیا جبکہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مخدوم حسن رضا مشہدی، علامہ ظفر حسین حقانی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلطان نقوی، ثقلین نقوی، مہر سخاوت علی، پیر منظور حسین قادری، کاشف رضا زیدی، مولانا عسکری الہدایت، مولانا تقی دانش ، قاری محمد افضل ، مظہر عباس کات و دیگر رہنما موجود تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں