16 October 2024

پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حل تک صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۱
تاریخ اشاعت: 20:48 - December 24, 2020

پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حل تک صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں،  اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کریک ڈاؤن کو 500 سے زائد روز ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رواں برس بھارت نےجنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 28 نہتے شہری شہید ہوئے، پاکستان عالمہ برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں