16 October 2024

صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش کررہے ہیں
خبر کا کوڈ: ۴۰۹۴
تاریخ اشاعت: 2:56 - January 06, 2021

صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل محمد حجازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش کررہے ہیں۔ جنرل حجازی نے شہید سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی کی ایک اہم خصوصیت  جیسے بارہا بیان کیا گیا ہے وہ عوام کی ان سے بے پناہ اور والہانہ محبت تھی۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی دلوں کے سردار تھے۔ ان کی تشییع جنازہ میں عوامی سیلاب نے امڈ کر اس حقیقت کو دنیا کے سامنے روش کردیا ۔ جنرل حجازی نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں خلوص کے ساتھ کام کرتے ہیں اللہ تعالی انھیں اس دنیا میں بھی پاداش عطا کرتا ہے۔

انھوں نے خطے میں امریکہ کی مہم جوئی کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب کو قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کا مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن ان کا یہ سازشی منصوبہ بھی ناکام ہوجائےگا۔  انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے سعودی اور اسرائیلی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور اس سلسلے میں ایران کی مسلح افواج ہر لحاظ سے آمادہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں