مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے مصری صدر کی توجہ بھارت سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی طرف دلائی۔
شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔