اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
پاکستان:

بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی ضروری

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانا ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۸۰
تاریخ اشاعت: 12:16 - February 20, 2021

بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے وزارتِ خارجہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور افغانستان میں امن کی بحالی اور تعمیر و ترقی کی کاوشوں میں معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانا ناگزیر ہے جبکہ بعض بیرونی عناصر، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کی بحالی  اور تعمیر و ترقی کی کاوشوں میں معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کیلئے روس کی جانب سے بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں